این سی سی اے نے آن لائن بیٹنگ پروموشن کے الزام میں 5 یوٹیوبرز کو دوبارہ طلب کر لیا

این سی سی اے نے آن لائن بیٹنگ پروموشن کے الزام میں 5 یوٹیوبرز کو دوبارہ طلب کر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) نے آن لائن بیٹنگ ایپس کی پروموشن کے معاملے میں پانچ یوٹیوبرز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

طلب کیے گئے یوٹیوبرز میں رجب بٹ، اقرا کنول، انس علی، حسنین شاہ اور ارم محمود شامل ہیں۔این سی سی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یوٹیوبرز کو 15 ستمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ اب تک اس کیس میں دو یوٹیوبرز کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔