غزہ کی سمت بڑھتی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے تیز، عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

غزہ کی سمت بڑھتی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے تیز، عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل

ویب ڈیسک: غزہ کی جانب رواں صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

 برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دس دھماکے ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ڈرونز مسلسل پرواز کر رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیا گیا ہے۔ویڈیو پیغام میں ایویلا نے کہا کہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے آلات استعمال ہو رہے ہیں جو انسانوں کو زخمی اور کشتیوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے بھی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا پر قلیل وقت میں کم از کم سات حملے کیے گئے، جن میں ساؤنڈ بم، دھماکہ خیز فلیئرز، مشتبہ کیمیکلز اور ریڈیو جامنگ شامل ہیں۔