ترک پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے بعد ترکی کے 24 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 30 شہریوں کو حراست میں لے کر یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کے تحت کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات میں درج ذیل جرائم پر غور کیا جائے گا:
آزادی سے محرومی
ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست
لوٹ مار اور مادی نقصان
تشدد
پراسیکیوٹر کے دفتر نے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات اس وقت کیے جا رہے ہیں جب عالمی سطح پر اسرائیلی کارروائی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسے کھلی خلاف ورزی قرار دے رہی ہیں۔