غزہ روانگی: پولینڈ کی کشتی صمود فلوٹیلا کا سفر جاری

غزہ روانگی: پولینڈ کی کشتی صمود فلوٹیلا کا سفر جاری

صمود فلوٹیلا میں شامل پولینڈ کے جھنڈے والی ایک کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔

 کشتی پر 6 افراد سوار ہیں اور یہ اس وقت غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور ہے۔رپورٹس کے مطابق بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے، جن میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے 200 سے زائد کو مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔