آئی سی سی کی جانب سے امریکہ کی رکنیت معطل، کھلاڑیوں کے مفادات کو تحفظ دینے پر زور

آئی سی سی کی جانب سے امریکہ کی رکنیت معطل، کھلاڑیوں کے مفادات کو تحفظ دینے پر زور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکہ کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے، کیونکہ یو ایس اے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کیے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر عمل نہیں کیا۔

آئی سی سی کے مطابق، امریکی کرکٹ بورڈ نے ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں اور اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے میں مناسب پیش رفت نہیں کی۔ معطلی کے باوجود آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے مفادات اور کرکٹ کی ترقی متاثر نہ ہونے دی جائے گی۔آئی سی سی نے مزید کہا کہ امریکہ کی قومی ٹیموں کو اولمپک گیمز 2028 کی تیاریوں سمیت آئی سی سی کے دیگر ایونٹس میں حصہ لینے کا حق برقرار رہے گا۔ سال 2024 کے اجلاس میں کرکٹ امریکہ کو معاملات درست کرنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔