پاکستان کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے اس دورے میں نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دینے کا ارادہ ہے، جس کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ کے نمایاں پرفارمرز اور اسٹرائیکر کیمپ کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔مزید برآں، اسٹرائیکر کیمپ کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کو بھی کھلاڑیوں کی سلیکشن سے متعلق مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد ہونے والے اس دورے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔