اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور رہنمائو ں کو 23 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 26 نومبر ،سپریم کورٹ و دیگر احتجاجوں پر درج مقدمات میں 243 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی ایم این ایز، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ،جنید اکبر ،ارباب شیر علی، ساجد خان مہمند، سینیٹر فلک ناز چترالی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان،راجہ بشارت، رف حسن، نیاز اللہ نیازی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، سیمابیہ طاہر، نادیہ خٹک، میجر ر طاہر صادق ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے