خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی 230 ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کردی
اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی