وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹی کیش کارڈ کا اجراء کردیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ٹی کیش کارڈ (T-Cash Card) کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ اس کارڈ کا مقصد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی جدید، آسان اور بغیر نقدی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ ری چارج ایبل اسمارٹ کارڈ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس، الیکٹرو بس اور دیگر مربوط ٹرانسپورٹ سروسز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ اس سہولت کے بعد شہریوں کو ہر سفر کے لیے علیحدہ ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ایک ہی کارڈ کے ذریعے تمام کرایے ادا کیے جا سکیں گے۔ٹی کیش کارڈ نہ صرف سفر کے لیے بلکہ ڈیبٹ کارڈ کے طور پر روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی کارآمد ہوگا، جس سے شہریوں کو سفر اور بینکنگ دونوں سہولیات ایک ساتھ دستیاب ہوں گی۔