آزاد ممالک کا حق ہے تعلقات کو بڑھائیں، معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے
پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کیلئے موقف میں ہم آہنگ ہیں: البرٹ پی خوریف کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، اور کہا کہ آزاد ممالک کا حق ہے کہ وہ اپنی باہمی تعلقات کو بڑھائے۔ روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، آزاد خودمختار ممالک جن شعبہ جات میں دل چسپی رکھتے ہیں انھیں مضبوط کر سکتے ہیں، اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے۔روس نے پاکستان کے غیر جانب دارانہ مقف اور نازی ازم کے خلاف قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کے لیے مقف میں ہم آہنگ ہیں۔ روس یوکرین تنازعے میں پاکستان کی غیر جانب داری کو سراہتا ہے، جس نے مسلسل اس تنازعہ کے سفارتی حل پر زور دیا، پاکستان کا یوکرین تنازعہ پر مقف روسی مقف سے ہم آہنگ ہے۔