جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں:وزیراعظم

امن کیلئے قطر، سعودی عرب،مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں:ٹویٹ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امن کے حصول کے لیے قطر، سعودی عرب، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ امن و امان کے قیام کے لیے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سیاسرائیلی جارحیت کے خلاف جد و جہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔