سعودی عرب کا 95واں قومی دن جوش و جذبے کیساتھ منایاگیا

 اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجا  یاگیا، مختلف شہروں میں تقریبات ‘ عام تعطیل رہی 
پاکستان میں بھی  سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منا یا گیا ، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا
ریاض،اسلام آباد،کراچی (آئی این پی )سعودی عرب نے  اپنا 95واں قومی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا  یا ، اس موقع پر ملک کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجا  یاگیا  جبکہ مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا  گیا ،ملک  بھر میں عام تعطیل کی گئی ،یوم الوطنی کے موقع پر سعودی شہروں میں پرچم لہرائے گئے اور مختلف تقریبات کا  انعقاد کیا گیا۔پاکستان میں بھی  سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منا یا گیا ، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا تھا ۔اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں۔شاہراہ دستور ، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا۔شاہراہ دستور اور سری نگر ہائی وے پر وزیر اعظم ، سعودی فرمانروا ، ولی عہد اور فیلڈ مارشل کی تصاویر والے سٹیمرز بھی آویزاں  کئے گئے ڈی چوک پر بھی شہباز شریف، شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر والی ہورڈنگز نصب کئے گئے