95واں قومی دن، سعودی عرب میں آج عام تعطیل

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے 95 ویں قومی دن کی مناسبت سے آج 23 ستمبر ( منگل کو) ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب آج 23 ستمبر کو اپنا 95 واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہا ہے ۔ اس موقع پر مملکت بھر میں شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کر کے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔