دارالحکومت مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی ، صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہو ا
جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرے بلند
مظفر آباد(آئی این پی )آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قیام کو 78 برس مکمل ہو نے پر کشمیری عوام نے یوم تاسیس ملی جوش و خروش اور تجدید عہد کے ساتھ منایا ،آزاد کشمیر کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پردارلحکومت مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا، دعائیہ تقریبات میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی، توپوں کی سلامی کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعر ے بھی لگائے گئے۔آزادکشمیر کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم تاسیس بھرپورملی جوش وجذبے سے منایا گیا ،جلسے ،جلوس،ریلیاں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا اور تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے عظیم شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا