ایف سی خیبر پختونخوا نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ مکمل کر لیا

ایف سی خیبر پختونخوا نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ مکمل کر لیا

ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

 اس منصوبے کی تکمیل کے بعد جنوبی وزیرستان کے عوام کے ایک دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا گیا ہے۔9 اگست کو ہونے والے کنونشن میں، محسود اور برکی قبائل کے مشران اور عمائدین نے بائی پاس روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا، جسے اب عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے۔ ایف سی خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے وعدہ کیا تھا کہ وہ علاقہ کے عوام کو سہولت فراہم کرے گا، اور اسی وعدے کے تحت اسپین کئی کے قریب یہ بائی پاس روڈ مکمل کر کے عوام کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کر دی ہے۔

یہ نئی سڑک عوام کی روزمرہ زندگی میں سہولت کا سبب بنے گی، اور تعلیم، صحت، تجارت کے شعبوں میں ترقی کے ساتھ ساتھ علاقے کی سماجی اور معاشی بہتری میں بھی مدد دے گی۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ایف سی (ساؤتھ) علاقے میں امن و امان کے قیام کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی سرگرم ہے، اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔