لاہور: رائیونڈ بائی پاس پر دو فیکٹری کوسٹرز میں تصادم، 21 افراد زخمی

لاہور: رائیونڈ بائی پاس پر دو فیکٹری کوسٹرز میں تصادم، 21 افراد زخمی

لاہور کے علاقے رائیونڈ بائی پاس، مانگا منڈی کے قریب دو فیکٹری کوسٹرز آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد ایک کوسٹر الٹ گئی جبکہ دوسری کو شدید نقصان پہنچا۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سی ٹی او نے حادثے میں ملوث دونوں ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اوورسپیڈنگ، غفلت یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور رفتار پر قابو رکھیں، کیونکہ محفوظ ڈرائیونگ ہی قیمتی جانوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔