پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے فنڈ

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کے (سیریبل پالسی / mentally challenged) بچوں کے لیے 33 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے 110 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے فی بچہ دیے جا رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر6 کروڑ 87 لاکھ 10 ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج، معالجے اور بحالی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی کو آسان، باوقار اور بہتر بنانے کے لیے ویلفیئر کے عمل کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔