آئندہ سال سے میڈیکل کالجوں میں داخلہ پالسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر اکیڈمی مافیا سے نجات کے لیے کیا گیا،فیصلے پر عمل درآمد آنے والے انٹر امتحان کے ساتھ ہی ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )پی ایم اینڈ ڈی سی نے آئندہ سال سے میڈیکل کالجز میں داخلہ پالسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اکیڈمی مافیا سے نجات کے لیے کیا گیا،فیصلے پر عمل درآمد آنے والے انٹرمیڈیٹ امتحان کے ساتھ ہی ہوگا، اس سے پہلے ایف ایس سی امتحان کے 4 سے6 ماہ بعد ایم ڈی کیٹ کاامتحان لیا جاتا تھا،ایف ایس سی امتحان اورایم ڈی کیٹ کے درمیان 6 ماہ میں اکیڈمی مافیا بچوں س یلاکھوں بٹورلیتا تھا،وزیرصحت نے مزیدکہاامیروالدین کے بچے تومہنگی ٹیوشن فیس دے کر تیاری بھی کرلیتے ہیں،متوسط گھرانوں کے بچے اکیڈمیز میں تیاری سے محروم رہ جاتے ہیں،ایف ایس سی کے بعد دو،دو مرتبہ امتحان کی تیاری نہیں کرنا پڑے گی،ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ  ٹیسٹ اب ایف ایس سی امتحان کے6 روزکے بعد شروع ہوں گے۔