بانی کے مشورے سے بننے والی پختونخوا کابینہ کالعدم ہوجائے گی:رانا ثناء اللہ

  ایک مجرم نہ سیاسی جماعت کا سربراہ ،نہ ہی کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہیکہ بانی تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائے گی۔رانا ثنا نے کہا  کہ نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے ،  نہ ہی وہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا