اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے نوازشریف کا دوبارہ وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ یا سوچ بالکل نہیں ہے،اگر وہ چاہیں تو شہبازشریف وزارت عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھنے کو تیار ہوں گے، نوازشریف کا مطالبہ یقینی طور پر ان کرداروں سے متعلق ہے جنہوں نے عمران خان پراجیکٹ کو 2011 سے تعمیر کرنا شروع کیا اور 2017-18 میں لانچ کرنے کیلئے سب کچھ کیا گیا، عمران خان کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں غلط ہیں، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم معائنہ کرتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہانوازشریف کا مطالبہ جائز ہے، میری معلومات کے مطابق فیض حمید کا سیاسی یا جمہوری معاملات کو نقصان پہنچانے کا ٹرائل نہیں ہورہا۔ نوازشریف اس حوالے سے کارروائی کی بات کررہے تھے۔