نواز شریف چاہیں تو شہبازشریف وزارت عظمی ان کے قدموں میں رکھنے کو تیار ہوں گے، نوازشریف کا مطالبہ عمران خان کو سہولت دینے والے کرداروں سے متعلق ہے
عمران خان کی صحت ٹھیک ہے‘ ڈاکٹرز کی ٹیم معائنہ کرتی ہے ،عمران خان اڈیالہ میں ہی موجود ہیں،جب منتقلی ہو گی تو عدالت کو آگاہ کیا جائے گا:مشیر سیاسی امور
اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے نوازشریف کا دوبارہ وزیراعظم بننے کا کہیں کوئی ارادہ یا سوچ بالکل نہیں ہے،اگر وہ چاہیں تو شہبازشریف وزارت عظمی ان کے قدموں میں رکھنے کو تیار ہوں گے، نوازشریف کا مطالبہ یقینی طور پر لشمنٹ کے ان کرداروں سے متعلق ہے، جنہوں نے عمران خان پراجیکٹ کو 2011 سے تعمیر کرنا شروع کیا اور 2017-18 میں لانچ کرنے کیلئے سب کچھ کیا گیا، عمران خان کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں غلط ہیں، ان کی صحت بھی ٹھیک ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم معائنہ کرتی ہے۔ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ آرٹی ایس بٹھایا گیا، مستحکم حکومت کو ہٹایا گیا، نفرت ، کرپشن کی غضب ناک کہانیاں چلوائی گئیں۔ اس کیلئے میڈیا کو ملوث کیا گیا ، میڈیا میں ایسے ایسے کردار متعارف کروائے گئے جنہوں نے اس مقصد کیلئے بڑی محنت کی گئی۔یہ ساری چیزیں ہماری تاریخ کا ایک حصہ ہے، ان کا مطالبہ جائز ہے۔ نوازشریف کا مطالبہ عمران خان کو سہولت دینے والے کرداروں سے متعلق ہے۔جن لوگوں نے چلتے اور ترقی کرتے ملک کو غیرمستحکم کیا۔ پھر اگلے چار سال میں ہم ڈیفالٹ تک پہنچے۔ان کرداروں کے خلاف کیا ہورہا ہے، کیا ہوسکتا ہے ، اس پر کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی ۔ لیکن ایسا ہونا چاہئے۔ ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ ملک کو بہترکیا جائے، ملک کی معاشی ترقی ، مہنگائی میں عوام کے حال میں بہتری لائی جائے۔ پہلے ان چیزوں پر کام ہونا چاہیے پھر باقی چیزیں بھی چلتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق فیض حمید کا سیاسی یا جمہوری معاملات کو نقصان پہنچانے کا ٹرائل نہیں ہورہا۔ میاں نوازشریف اس حوالے سے کاروائی کی بات کررہے تھے۔