کابینہ کے حوالے سے تجاویز پیش کروں گا، بطور وزیر اعلی ایڈوائزری کونسل میں بنائوں گا
ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد باقی چیزیں ہیں:وزیر اعلی خیبرپختونخوا
پشاور (آئی این پی)وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کے پی کابینہ عمران خان کے مشورے سے تشکیل دوں گا۔وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے فون کرکے مبارکباد دی ان سے کہا عمران خان سے ملنے دیں، شہباز شریف نے کہا بتاتا ہوں لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آیا ہوں، ان کو کابینہ کے حوالے سے تجاویز پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی ایڈوائزری کونسل میں بناں گا، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد باقی چیزیں ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پرامن احتجاج کا آپشن موجود ہے۔گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر اعلی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی کی نئی کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے، ہم دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں مزید خونریزی نہ ہو