7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی، زراعت شعبوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صنعت و زراعت کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 16 روپے تک کمی کردی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی موجود ہے، جسے اب صنعت اور زراعت کے شعبوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے صنعت و زراعت کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 16 روپے تک کمی کردی ہے۔ زرعی شعبے کیلئے اضافی یونٹس کی قیمت 38 روپے سے کم کرکے 22 روپے 98 پیسے اور صنعتی شعبے کیلئے قیمت 34 روپے سے کم کرکے 22 روپے 98 پیسے کردی گئی۔سردار اویس لغاری نے کہا کہ اگر زرعی صارفین پہلے 100 یونٹ استعمال کر رہے تھے تو اب اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔