نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے حکومت کو بھجوا دیا
اسلام آباد(آن لائن )شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نییکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔