بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

 اضافے کی منظوری دئیے جانے کی صورت میں آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے)کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 26 نومبر کو مقرر کر دی ہے، سماعت کے دوران اضافے کی منظوری دئیے جانے کی صورت میں آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائے گی۔ درخواست کے مطابق اکتوبر کے دوران استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس پر اضافی قیمت لاگو ہوگی، جس کے نتیجے میں صارفین کو اکتوبر کے استعمال شدہ یونٹس پر اربوں روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔