لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں سات افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ احمد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور، بلال محمود سلہری کو ایس پی آپریشنز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور اور خالد سعید کو ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں غلام دستگیر کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، مدثر اقبال کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ، علی اکبر کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ اور شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔