لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مختلف اضلاع اور یونٹس میں 13 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔ احکامات کے مطابق ڈی ایس پی پی ایچ پی بہاولپور کلیم احمد کو ایس ڈی پی او سٹی بہاولپور، سرفراز حسین تارڑ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وی ایس پی یو پنجاب لاہور، منصور الٰہی کو سکیورٹی ڈویڑن 7 جبکہ عبدالغفور کو سکیورٹی ڈویڑن 9 لاہور تعینات کردیا گیا۔ ایس ڈی پی او جہانیاں عبدالمجید کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز فیصل آباد، مدثر رشید کو ڈی ایس پی ٹو بٹالین 7 پی سی لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی پی ایچ پی اوکاڑہ اور محمد نواز کو ڈی ایس پی پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات کیا گیا۔ محمد زبیر کو ڈی ایس پی لیگل تھری فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ پولیس حکام کی جانب سے افسران کی نئی تعیناتیوں سے متعلق احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔