مبشر اور احسان الحق موقع پر چل بسے، ڈرائیور ثنا اللہ گرفتار،کوٹ لکھپت میں افسوسناک واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
کوٹ لکھپت پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا، عوام سے التماس ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں:ایس پی اخلاق تارڑ
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار مبشر اور احسان الحق جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور ثنا اللہ کو گرفتار کر لیاواقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کوٹ لکھپت پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کے مطابق عوام الناس سے التماس سے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں