دو تیز رفتار کاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

 جاں بحق کی شناخت 56 سالہ ارشاد اور زخمی کی  50 سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقے میں ریس لگاتی دو تیز رفتار کاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور گاڑیوں سمیت فرار ہو گئے تفصیلات کے ڈیفنس سی کے علاقے فیز 6 انڈر پاس میں دو تیز رفتار گاڑیوں نے بائیک سواروں کو کچل دیا حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور کاروں سمیت موقع سے فرار ہوگئے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 56 سالہ ارشاد اور زخمی کی  50 سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کار سواروں کی تلاش شروع کر دی