وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ عوام میں ترقی کے شعور میں اضافہ مثبت رجحان ہے اور پنجاب میں تیز ترین ترقی کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور مؤثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کا کلیدی ذریعہ ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار تین ہزار صحت اور ہسپتال مراکز کی تعمیر، 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی مرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے ’’ستھرا پنجاب‘‘، الیکٹرو بسز اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ جیسے پروگراموں کو ترقیاتی ابلاغ کی روشن مثال قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم اور مواصلاتی سہولیات تک عوام کی رسائی ترقی کے بنیادی اہداف ہیں، اور محکمہ اطلاعات عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔