کاہنہ میں سی سی ڈی ناکہ بندی، ملزمان موٹرسائیکل حادثے میں زخمی، فرار عابد گرفتار نہ ہو سکا

کاہنہ میں سی سی ڈی ناکہ بندی، ملزمان موٹرسائیکل حادثے میں زخمی، فرار عابد گرفتار نہ ہو سکا

کاہنہ کے علاقے میں پولیس کی جانب سے سی سی ڈی کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔

 اس دوران ملزمان نے پولیس کے ڈر سے موٹرسائیکل تیز کرتے ہوئے راستہ بدلنے کی کوشش کی۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ دیا، تو ملزمان نے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانا شروع کر دی۔ملزمان کا موٹرسائیکل ایک کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم جواد زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ دوسرے ملزم عابد، جو کہ موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو روکتے وقت انہوں نے تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلائی اور حفاظتی اقدامات کے بغیر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس تاحال ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔