کراچی: ہل پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران شہری زخمی، مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے کر فرار

کراچی: ہل پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران شہری زخمی، مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے کر فرار

کراچی: ہل پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے 27 سالہ شہری سید شہیر جاوید فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جبکہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے پہلے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، اور بعد ازاں اسٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔سید شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، اس کے علاوہ وہ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہور شاعر جاوید صبا کے صاحبزادے بھی ہیں۔پولیس نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔