تنور مالکان کی مان مانی عروج پر، لاہور میں روٹی عوام کی پہنچ سے دور ،درجہ دوئم کا کوکنگ آئل 35،گھی 25روپے کلو مہنگا

مہنگائی کا جھٹکا، روٹی 6روپے مہنگی 
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ،سرکاری نرخ نظر اندازکرکے روٹی 20 روپے میں فروخت کی جانے لگی ،گھی کی قیمت 560 سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ، شہری پریشانی سے دوچار 
لاہور (کرائم رپورٹر)مہنگائی کا ایک اور جھٹکا روٹی 6 روپے مہنگی جبکہ درجہ دوئم کا کوکنگ آئل 35،گھی 25روپے کلو مہنگا کردیا گیا گیس بندش ،گرانفروشی کے نام پر مہنگائی کا ایک اور جھٹکا ،سادہ روٹی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ، شہری پریشان،مقررہ نرخ 14 والی روٹی 20 روپے میں فروخت ، لاہور کے مختلف علاقوں میں روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق تندورمالکان کی من مانی عروج پر پہنچ گئی ،سرکاری نرخ نظر انداز، قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیا۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب احمد کا کہنا ہے گیس ، بجلی کی بندش نے تندور مالکان کی کمر توڑ دی ہے،ہمارا استحصال نہ کیا جائے مہنگائی کے دور میں کیسے سستی روٹی فروخت کریں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی و کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ دوم کا کوکنگ آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لٹرہو گیا ہے، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔