واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ریاست ایریزونا میں لینڈنگ کے دوران نجی طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ لیئر جیٹ طیارہ رن سے اتر کر پارک کیے گئے گلف سٹریم طیارے سے ٹکرا گیا۔حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ دونوں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔