امریکہ میں ائیر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن(آئی  این پی )امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ائیر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر ایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگر کر تباہ ہو گیا