میں ابھی تک زندہ ہوں،بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو، علی شمخانی کا ردعمل

تہران (آئی این پی )ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے اپنی  بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو  پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اس  تنازع پر بھی میرا ردعمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے پر تھا، میں ابھی تک زندہ ہوں۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر  پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا گیا تھا جب کہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے نظر آرہی تھیں۔ویڈیو نے  تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا کردیا تھا جس کے بعد اس تنازع پر  علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا ہے