ڈرامے چھوڑکر عوام کی خدمت پر توجہ دیں، جب تک زندہ ہوں پی ٹی آئی میں رہوں گا: علی امین

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے اور ڈرامے چھوڑیں اور عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری چیئرمین سینٹ اور گورنر پنجاب سے ملاقات پر پروپیگنڈا کیا گیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف میں رہوں گا، کسی سے ڈرتا نہیں اگر کہیں جاؤں گا تو میں خود بتاؤں گا۔سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں۔