190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

 عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی استدعا کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلوں کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے سے انصاف کی فراہمی، عدالتی شفافیت اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کو فروغ ملے گا۔عمران خان کی جانب سے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کو عوام کے لیے براہِ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ عدالتی کارروائی میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔