190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست

اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی۔خالد یوسف چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لہذا فوری سماعت کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں اور ان کی حراست سیاسی انتقام کے مترادف ہے، اس لیے اپیل کی جلد سماعت ضروری ہے تاکہ انصاف کا عمل بروقت مکمل ہو سکے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 17 جنوری کو سزا سنائی گئی تھی اور ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، جو تاخیر کی صورت میں ناانصافی کا باعث بن سکتی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جلد سماعت کر کے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔مذکورہ درخواستوں کو ڈائری نمبر 7115/24 اور 7116/24 الاٹ کر دی گئی ہیں۔