پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں باقاعدہ درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
کیس کی تفصیلات
یہ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے جمع کرائی گئیں.مؤقف اختیار کیا گیا کہ سزا 17 جنوری کو سنائی گئی جبکہ اپیل 27 جنوری کو فائل کر دی گئی تھی.15 مئی کو سزا معطلی کی درخواست پر پہلی سماعت ہوئی تھی.نیب کی جانب سے بار بار التوا کی درخواستیں دی جا رہی ہیں تاکہ کیس کو لٹکایا جا سکے
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست میں کہا گیا:"گزشتہ سماعت پر عدالت سے کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، مگر اب تک سزا معطلی کی درخواستیں مقرر نہیں ہوئیں۔"
استدعا
درخواست میں عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ:"سزا معطلی سے متعلق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دونوں درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔"