لاہور: روٹی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ‘وزن بھی کم

روٹی کہیں17اور کہیں20روپے کی فروخت کی جار ہی ہے‘آٹاہر ہفتے مہنگا ہورہا ہے:تنور مالکان
لاہور (آئی این پی)لاہور میں 17 روپے کی فروخت ہونے والی روٹی 3 روپے اضافے کے بعد 20 روپے میں بیچی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی 3 روپے مہنگی ہونے کے ساتھ اس کے آٹے کے پیڑے کا وزن بھی کم کردیا گیا ہے۔تنور مالکان کا کہنا ہے  آٹے کے ساتھ میدے کی بوری بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آٹا ہر ہفتے مہنگا ہو رہا ہے، اس پر ہم کیا کرسکتے ہیں۔مالکان نے یہ بھی کہا ہے کہ گیس بھی نہیں آتی، گیس کے سلینڈر پر تندور چلا رہے ہیں۔