رکشے سے گر کر ڈرائیور ہلاک

تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر کی وجہ سے رکشے کا توازن بگڑ گیا ، 23سالہ عمیر موقع پر ہی چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میں ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج پر تیز رفتاری کیباعث پیش آیا،تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر کی وجہ سے عمیر رکشے کا توازن کھوبیٹھا23سالہ عمیر رکشے سے گر کر موقع پر چل بسا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی