قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح پتواں کلاں میں شادی کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، 2 افراد زخمی ہوگئے۔منڈی کنگن پور کے رہائشی ناصر علی ولد محمد سرور سکنہ نے پولیس تھانہ صدر قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ پتواں کلاں میں محمد عرفان دولہا کی نگرانی اور ہدایت پر اس کے بھائی محمد عدنان، حمزہ اور تین نامعلوم افراد فائرنگ کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد محمد وسیم اور محمد نعیم کو طبی امداد کے لیے بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع سے پستول 30 بور کے چار خول بھی قبضے میں لے لیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔