بنوں ، جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں‘ 4 افراد قتل

 بنوں(آئی ا ین پی )خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد  قتل ہوگئے۔بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، وجہ جائداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے