نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع خاجنی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دو افراد پر اس وقت فائرنگ کردی جب انہوں نے اسے ایک دعوت کے دوران موٹاپے پر طنز کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کی شکایت تھانے میں درج کروائی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسی روز گرفتار کرلیا۔