محکمہ خزانہ کے اعتراضات کے باوجود پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی
ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں تعینات افسروں کو مالی مراعات دینے کا فیصلہ:ذرائع
لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب کابینہ نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور میں تعینات سابق سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)افسروں کو چار اضافی الا ئونسز دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اضافی مالی مراعات کی سمری محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کابینہ میں پیش کی گئی تھی، جس میں ایس ایس جی افسروں کو پولیس، لا اینڈ آرڈر اور ایلیٹ الا ئونس سمیت چار اضافی الا ئونسز دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اضافی الا ئونسز کی ادائیگی کو قابلِ قبول قرار نہیں دیا تھا تاہم اسکے اعتراضات کے باوجود کابینہ نے پالیسی کے تحت منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق اضافی الا ئونسز کی ادائیگی ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لاہور کے موجودہ بجٹ سے کی جائے گی۔