الا ئونسز کو 24 گھنٹوں میں بحال نہ کیا گیا تو دھرنا دینگے:عدالتی ملازمین
لاہور(خصوصی رپورٹ)وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشل الا ئونسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عدالتی ملازمین نے بینکنگ کورٹ کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورمتعلقہ حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔ ملازمین نے 24 گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشل الا ئونسز بحال کرنے کا مطالبہ کردیا اورکہا کہ اگر ہمارے الا ئونسز بحال نہ ہوئے تو دھرنا دینگے۔وفاقی عدالتوں کے ملازمین کے احتجاج میں وکلاکے نمائندے بھی شریک ہوئے جس میں ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹمز بار کے صدر سمیت دیگر بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔وکلا کے نمائندوں نے بھی وفاقی ملازمین کا جوڈیشل الا ئونسز بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور انکا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔