لاہور ( کرائم رپورٹر) امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ایمبیسیڈر بلوم کے ہمراہ گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورودوارے کا معائنہ کیا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔قونصل جنرل اور صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔