جنات کے وہم میں سگے باپ نے لوہے کا راڈ مار کر 13سالہ عبداللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
عارفوالا ( خصوصی رپورٹ ) نواحی گاؤں 19 ای بی میں سگے باپ کے ہاتھوں 13 سالہ بیٹا قتل ہوگیا جنات کے وہم میں سگا باپ اپنے ہی بیٹے کا جانی دشمن بن گیا باپ نے لوہے کا راڈ مار کر بیٹے کو قتل کردیاریسکیو ٹیم نے مقتول عبداللہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم باپ کو حراست میں لے لیا۔مزید کارروائی جاری ہے