لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاو ن پولیس نے سوتیلے باپ کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق 4روز قبل شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں ملزم عتیق ن گھریلو ناچاقی اور جائیداد نے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے سوتیلے باپ کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا ہو گیا تھاڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی اورایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی نے ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی اور گزشتہ روز ملزم فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد سے گرفتار کر لیا گیاایس پی سٹی نے قتل کی واردات کے فرار ملزم کی دو روز میں گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے،